ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / اسٹیل سے بھی مضبوط اور شہد سے زیادہ میٹھی ہے پاک۔ چین کی دوستی :چین

اسٹیل سے بھی مضبوط اور شہد سے زیادہ میٹھی ہے پاک۔ چین کی دوستی :چین

Mon, 14 Aug 2017 23:08:43    S.O. News Service

اسلام آباد:14/اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)چین کے نائب وزیر اعظم وانگ یانگ پاکستان کے یوم آزادی کی تقریب میں خصوصی مہمان بن کر پہنچے۔ اس موقع پر وانگ یانگ نے کہا کہ دونوں ملک ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی دوستی سٹیل سے بھی مضبوط ہے۔وانگ چین کی حکمراں کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے پولٹ بیورو کے رکن بھی ہیں۔وانگ یانگ اتوار کو ہی اپنے دو دن کے دورے پر پاکستان پہنچ گئے تھے۔ یوم آزادی کی تقریب کے دوران اپنے خطاب میں وانگ یانگ نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور ترقی کے راستے میں چین اس کے ساتھ ہے۔ چین اور پاکستان ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور ان کی دوستی نسل در نسل اور مضبوط ہوگی۔ اس تقریب میں وہ پاکستان کے صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کے ساتھ تھے۔وانگ یانگ نے کہا کہ ہماری دوستی سٹیل سے زیادہ مضبوط اور شہد سے زیادہ میٹھی ہے۔ وانگ اپنے ساتھ اعلی سطحی چینی وفد کے ساتھ پاکستان پہنچے ہیں، وہ یہاں بہت سے دوطرفہ معاہدوں پر دستخط کر سکتے ہیں۔ وانگ یہاں پر چین۔پاکستان اکنامک کوریڈور سے منسلک پروجیکٹس کا بھی افتتاح کریں گے۔ وانگ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ میں چین اس کے ساتھ ہے۔


Share: